نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ایٹمی اور معاشی طاقت بنا ہے، ثاقب بوستان

پیر 21 اگست 2017 16:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ایٹمی اور معاشی طاقت بنا ہے، کیپٹن (ر) صفدر نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر کے تاریخ رقم کی ہے، این اے 21- کے عوام دل و جان سے آج بھی استقامت کے ساتھ کیپٹن صفدر کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ الیکسن میں کیپٹن صفدر کو تاریخی مینڈیٹ دیکر سازش اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو ایک دفعہ پھر عبرتناک سکست دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار یو سی اوگی سے سابق امیدوار ضلع کونسل ثاقب بوستان نے سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے سمیت کیپٹن صفدر نے این اے 21- میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کر کے ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو خزانہ خالی تھا، ہر طرف بجلی، پانی، گیس کا بحران تھا اور دہشت گردی عروج پر تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر قائد دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال اور معصوم لوگوں کا قتل عام معمول بن گیا تھا مگر یہ نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں دور اندیشی جرات و اخلاق کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں بجلی، گیس جیسے سنگین بحرانوں پر کافی حد تک قابو پایا لیا جا چکا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں دہشت گردی کی جڑوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کے ذریعہ رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں جبکہ ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرنے پر کیپٹن صفدر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کیپٹن صفدر نے این اے 21- کی ترقی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، کیپٹن صفدر نے این اے 21- میں جو کام شروع کیا ہے اس کی نہ ماضی میں کوئی مثال ملتی ہے اور نہ ہی آئندہ پچاس سال میں کوئی اتنے میگا پراجیکٹس منظور کرا سکے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں