بفہ سے کوہستان اشیائے خوردونوش لیکر جانے والی مزدا گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق

بدھ 20 فروری 2019 14:37

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) بفہ سے کوہستان اشیائے خوردونوش لیکر جانے والی مزدا گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور اور کلینر گاڑی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

متوفی 18 سالہ ڈرائیور محمد نصیر کے اہل خانہ کے مطابق محمد نصیر اور محمد کوہستان کیلئے اشیائے خوردنوش سے لوڈ مزدا ٹرک لیکر نکلے، ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور گاڑی کا کلینر گاڑی کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کی نعشیں نکال لیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں