پولیس نے ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ میں چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

پیر 22 اپریل 2019 17:02

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پولیس نے سیکورٹی برانچ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ میں چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کی اطلاع پر سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ بار روم میں چھاپہ کے دوران 50 بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے شراب قبضہ میں لیکر تھانہ سٹی منتقل کر دی۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں