ایڈیشنل سیشن جج II نے کانسٹیبلان بھرتی میں جعل سازی کرنے والے امیدواروں کی ضمانتیں منسوخ کر دیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج II مانسہرہ نے پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی میں جعل سازی کرنے والے اصل امیدواروں کی ضمانتیں منسوخ کر دیں، جعلی امیدواروں کے پکڑے جانے پر اصل امیدواروں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی، ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ اور ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے بعض امیدواروں نے پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کے موقع پر اپنی جگہ جعلی امیدوار بٹھا رکھے تھے تاہم پولیس نے ان 65 جعلی امیدواروں کو موقع پر پکڑ کر مقدمات درج کئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے اصل امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے جنہوں نے عبوری ضمانتیں کروا لی تھیں جس پر گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج II مانسہرہ کی عدالت کی جانب سے ضمانتیں منسوخ ہونے پر پولیس نے 20 سے زائد امیدواروں کو گرفتارکر لیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں