محکمہ خوراک مانسہرہ نے ایک کارروائی کے دوران کیمیکل ملا 1600 لیٹر دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 19:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) محکمہ خوراک مانسہرہ نے ایک کارروائی کے دوران کیمیکل ملا 1600 لیٹر دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانداروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے چار دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث دودھ اور دہی کی دو دکانیں سیل کر کے چار دکانداروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ملاوٹ میں ملوث دکانداروں سے ایک ایک لاکھ سے زائد جرمانے وصول کیا۔ محکمہ خوراک کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ضبط شدہ 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن تلف کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں