ڈی ای اونواب علی کے قتل کاڈراپ سین،ایم پی اے سمیت11ملزمان نامزد،9گرفتار

پیر 21 اکتوبر 2019 23:43

مانسہرہ۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کولئی پالس ضلع کوہستان نواب علی خان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مفتی عبیدالرحمن سمیت 11 نامزدافرادمیں 9 ملزمان گرفتارکرلئے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش پولیس نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ملزان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

ڈی پی او زیب اللہ خان اور ڈی پی او افتخار خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول کو محکمہ تعلیم میں مرضی کے ملازمین بھرتی نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔ نواب علی خان کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے اندھا قتل بے نقاب کیامقتول کو 26 ستمبر کو ایبٹ آباد میں سابق ناظم کے گھر پر مبحوس رکھ کر دھمکیاں دی گئیںجن سے 21 ملازمین کی تقرریوں کے زبردستی آرڈر کرائیے گئے جو مقتول نے بعد میں کالعدم قرار دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مقتول کے قتل میں ایم پی اے مفتی عبیدالرحمن محکمہ تعلیم کے ایس ڈی او سمیت11 ملزمان ملوث ہیں۔جے آئی ٹی نے سائنٹیفیک تفتیش کے ذریعے اندھے قتل کا سراغ لگا کر شوائد کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کیا ۔ پولیس حکام نے کہاکہ نواب علی خان کے قتل میں ایم پی اے سمیت دو ملزمان روپوش ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں