ضلع مانسہرہ میں تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ تین افرادنے کوروناوائرس کوشکست دیدی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ضلع مانسہرہ میں تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ تین افرادنے کوروناوائرس کوشکست دے دی۔باخبرذرائع سے حاصل ھونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ھیں۔گزشتہ روزضلع مانسہرہ میں تین افرادکا کوروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آیا۔جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد925تک پہنچ گئی ھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزتین افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھوئے ھیں۔کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد847ھوگئی ھے۔ضلع مانسہرہ میں8422افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سے 7232افراد کے ٹیسٹ کلیئر آئے ھیں۔جبکہ925افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔جن میں سے 847افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھوچکے ھیں۔کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد50ھے۔جبکہ265افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں