مانسہرہ میں ایک اورتاجرقتل،قاتل فرارھونے میں کامیاب

پیر 8 فروری 2021 19:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) مانسہرہ میں ایک اورتاجرقتل کردیاگیاجبکہ قاتل فرارھونے میں کامیاب ہوگیا،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے مانسہرہ بیدڑہ روڈ پر واقع مرادپلازہ میں 22سالہ کپڑے کے تاجرنصیر ساکنہ مونگھن مچھی پول کودکان میں قتل کردیاگیا۔اورقاتل موقع سے موٹرسائیکل پر فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونامعلوم افرادموٹرسائیکل پر آئے اور آتے ھی ایک نیفائرنگ شروع کر دی۔جس سے تاجرموقع پرجاں بحق ھوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ھی پولیس موقع پر پہنچی۔اورنعش کوپوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا۔رات گئے پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثا کے حوالے کر دی گئی۔نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ھے۔گزشتہ دوماہ کے دوران مانسہرہ میں یہ تیسراقتل ھے۔پولیس نے اکرام کے قتل کاتوسراغ لگالیاتھا۔مگراس کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ھوسکے۔جب کہ پکھوال روڈ پرقتل کیئے جانے والے کپڑے کے تاجرکے قاتل بھی تاحال پولیس ٹریس نہیں کرسکی۔مانسہرہ میں اس طرح کے قتل کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیاھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں