ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلئے قوم کو وزیرا عظم عمران خان کا دست و بازو بننا ہوگا، علی امین گنڈا پور

اتوار 5 ستمبر 2021 00:09

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلئے پوری قوم کو وزیرا عظم عمران خان کا دست و بازو بننا ہوگا،پاکستان کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ سے ٹکرا کر اسے عبور کر یں گے،پاکستان کی غیرت مند فورسز اور عوام کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں مانسہرہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے ٹاسک فورس واوورسیز پاکستانیز عاطف اقبال کے والدین اورسماجی شخصیت عبید اختر کے چچااورچچی کی ناگہانی وفات پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کیلئے ماں دھرتی کے بیٹے موجود ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے خواب ترقی یافتہ،تعلیم یافتہ خوشحال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پوری قوم ان کا ساتھ دے۔انہوں نے عاطف اقبال خان کے والدین کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے صبرو جمیل کیلئے دعا کی

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں