ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ علی امتیاز نے چکڑیالی اور سجاول شریف کا دورہ

جمعرات 9 جون 2022 23:59

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ علی امتیاز نے چکڑیالی اور سجاول شریف کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے معائنہ کے دوران سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے حفظان صحت کے حالات انتہائی خراب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی دکانوں کی بھی چیکنگ کی اور انہیں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لاری اڈہ کے احاطگ میں عارضی تجاوزات سے متعلق پی سی پی کی شکایات کے نتیجہ میں قمر ضیاء ملک نے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات مہم چلائی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موجودہ قوانین کے مطابق چارج کیا گیا، قراقرم ہائی وے کے دونوں اطراف کو ہر قسم کی عارضی تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوگی حسرت خان نے جمعرات کو پٹوار خانہ شیر گڑھ، چن سیر، کروڑی، پھگوڑا، بانڈی، جودہاں اور پٹوار خانہ نمبل کا دورہ کیا۔ دوران پڑتال ریکارڈ مال، روزنامچہ جات وغیرہ کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی بہتری اورعوام کو بروقت خدمات کی فراہمی بارے گرداور سرکل اور پٹواریان کوضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں