مستونگ سٹی پولیس چوروں کے خلاف ایکشن میںدوچورگرفتار ،مسروقہ سامان برآمد

اتوار 20 مئی 2018 17:30

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) مستونگ سٹی پولیس چوروں کے خلاف ایکشن میںدوچورگرفتار مسروقہ سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نی20روزقبل عدالت روڈ پرچلتن زرعی مرکز کے شٹرتوڑکرہزاروں روپے کے قیمتی بیج،اور زرعی ادویات چوری کرلئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے خلاف ایس پی بقاء محمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالقدوس آبیزئی دہوار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مستونگ کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارکر دومبینہ ملزمان شبیراحمداورمحمداقبال کوگرفتار کرلیااور انکے قبضہ سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں