ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ سے ملاقات

بدھ 8 نومبر 2023 20:30

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ نورزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ سے ملاقات کی اور ہسپتال میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نثار احمد بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک آئسولیشن وارڈ مکمل طور کانگو وائرس سے ممکنہ مریضوں کے لیے مختص کرتے ہوئے اس میں پی پی ای کٹس، فیس ماسک، سینیٹائزر سمیت دوسرے ضروری سامان بھی فراہم کر دیا اس موقع پر فارماسسٹس ڈاکٹر عبیداللہ خواجہ خیل، ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی، ڈاکٹر اشرف علیزئی پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء انہوں نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ لیبارٹری وارڈ او پی ڈی کا معائنہ کیا جہاں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر جمیل احمد اور سینئر لیب اسسٹنٹ سید منیر احمد شاہ، سیف اللہ زہری نے ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے کہا کہ کانگو وائرس سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں وارڈ اور اسٹاف کو مطلوبہ ضروری سامان فراہم کردیا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت مستونگ کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں