پولیو کی قومی مہم میں آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ذی شعور کو کردار ادا کرنا ہوگا ،نظام رحیم بلوچ

پولیو ورکرز کا کردار اہم ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ

منگل 9 جنوری 2024 20:45

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال میں پولیو سے بچاؤ کے لئے جاری سات روزہ مہم کے سلسلے میں دوسرے روز ایوننگ اجلاس ڈسٹرکٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، ایس ایچ او سٹی عبدالفتاح ڈی پی سی آر مستونگ کے آفیسران این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر میاں جمیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی، ڈبلیو ایچ او کے غلام جیلانی، ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر ارسلان لہڑی لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز ڈاکٹر نعیم بنگلزئی فوکل پرسن سید رحمت شاہ یو سی سی اوز نثار احمدمشوانی، فرحان ترین یو سی ایم اوز فوکل پرسن حامد الرحمان شاہوانی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر میاں جمیل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ضلع مستونگ میں جاری سات روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کے حوالے سے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا مہم میں ٹیموں کو مزید بہتر کام کرنے کا ٹاسک دیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ نے کہا کہ پولیو کی قومی مہم میں آنے والی نسلوں کو اس موضی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر زی شعور کو کردار ادا کرنا ہوگا تاہم اس میں پولیو ورکرز کا کردار اہم ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ایک صحت مند معاشرہ ہی دنیا میں ترقی کے منازل طے کرتا ہے عوام سے گزارش اور اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اس موقع پر یو سی ایم اوز اور ایریا سپروائزرز نے بتایا کہ عوام کی جانب سے عدم تعاون کے باعث کئی بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ٹیموں اور ایریا سپروائزرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دریں اثناء اے ڈی سی مستونگ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ پورے علاقے سے اس وائرس کا خاتمہ ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یوسیز میں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت کور کیا جائے اور ضلع بھر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں