جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر قوم کی امیدوں پر پورا اتریگی ، مولانا عبدالغفورحیدری

اتوار 28 جنوری 2024 20:30

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل واین اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر قوم کی امیدوں پر پورا اتریگی ، اس وقت ملک کو جن معاشی مشکلات کا سامنا ہے اسکی بنیادی وجہ نااہل حکمرانوں کی صورت میں ملک کو عملا ایک تجربہ گاہ بنایا گیا ہے ، عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دینگے ،جے یو آئی کے نوجوان کمپئین کے ساتھ پولنگ ایجنٹس اور دیگر تیاریوں کو بھی حتمی شکل دے دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڈکوچہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی ،شمولیت اختیار کرنے والوں میں ملک بیگ محمد ، محمد مراد ز عبدالغفار شائستہ خان ، علی خان ، محمد ابراہیم خان ، محمد گل ، عبدلکریم، عبدالقدوس، عبدالباقی ، بہرام خان ،نصیب اللہ نجیب اللہ ودیگر سینکڑوں افراد نے یو آئی میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مفادات کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اقتدارِ کے حصول کا مقصد عوامی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں موجودگی سے سیکولر اور لادین قوتوں کو ہمیشہ سے شکست ہوئی ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں