بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 7 فروری 2024 21:20

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کلی محمد شہی ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم اس مین کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان نے مستونگ میں کلی محمد شہی ہائی اسکول مین قائم پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دستی بم کے دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں