کیڈٹ کالج انٹری ٹیسٹ میں میرٹ کی پامالی، قابل اور میرٹ پر آنے والے بچے نظر اندازمستونگ کا ہونہار طالب علم انٹری ٹیسٹ میں 79.50نمبر حاصل کر کے تیسری نمبر پر

بدھ 6 مارچ 2024 20:10

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) کیڈٹ کالج انٹری ٹیسٹ میں میرٹ کی پامالی، قابل اور میرٹ پر آنے والے بچے نظر اندازمستونگ کے ہونہار طالب علم شہروز قادر نے انٹری ٹیسٹ میں 79.

(جاری ہے)

50نمبر حاصل کئے اور میرٹ لسٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر آئے مگر یہاں پر 72/56فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو میرٹ کے بر خلاف پاس کرکے داخلہ دیا گیا اور جس نے 80فیصد کے قریب نمبر حاصل کرنے کے باوجود داخلہ نہیں دیاگیا، طالب علم کے والد کا کہنا ہیکہ میرے بیٹے شہروز قادر نے کیڈٹ کالج میں داخلہ کیلئے دو سال محنت کیا اور انتہائی ذہین اور قابل ہے کیڈٹ کالج کے اخباری اشتہار کے مطابق جو رول تھے شہروز نے داخلہ ٹیسٹ میں 7.50 فیصد نمبر حاصل کئے مستونگ کے چار سیٹ اور دو ڈویڑن کے سیٹوں پر میرٹ میں تیسرا پوزیشن حاصل کیا مگر میرٹ پر آنے کے باوجود سفارشی افراد کا نوازا گیا ہے اور ہمارے شنید میں آیا ہیکہ دوبارہ زبانی ٹیسٹ کیاگیا ہے جس میں شہروز کو فیل کیاگیا جو خلاف قانون ہے اور میرٹ کے بر خلاف 56% اور 72 فیصد پر انیوالوں کو نوازا گیا ہے جس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،انھوں نے حکام سے اپیل کی کہ میرٹ کے خلاف ہونے والے ناانصافی کا فوری نوٹس لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں