مستونگ‘ شیخ تقی کے مزار پر بم حملہ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

منگل 26 اگست 2014 12:44

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) مستونگ میں شیخ تقی کے مزار پر بم حملہ ، دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں بزرگ شخصیت پیر شیخ تقی کے مزار کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے نتیجے میں مزار کی چھت منہدم ہوگئی اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ایک لیویز اہلکار اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق مزار کو ریمونٹ کنٹرول بم سے شہید کیا گیا تاہم صبح کے وقت زائرین کا رش کم ہونے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دیں

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں