مستونگ ،سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا

جمعرات 31 اگست 2017 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2017ء) مستونگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ایک ٹرک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور اس کا ڈرائیور عصمت اللہ معمولی زخمی ہوا،قافلہ پنجگور جارہا تھا دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں