متحدہ ملازمین اتحاد مستونگ کا اجلاس زیر صدارت حاجی اصغر بنگلزئی منعقد ہوا

جمعرات 31 مئی 2018 17:09

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء)متحدہ ملازمین اتحاد مستونگ کا اجلاس زیر صدارت حاجی اصغر بنگلزئی منعقد ہوا ،اجلاس میں میں متحدہ ملازمین کی باڈی تشکیل دی گئی اور متفقہ طور پر حاجی اصغر بنگلزئی کو چیئرمین منتخب کیا گیا ،اجلاس میں آل ملازمین کے مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی سطح پر مشترکہ جدوجہد کی جائیگی ،اجلاس میں ڈی ای او ایجوکیشن مستونگ محمد سلیم سرپرہ کے اساتذہ ایپکا ملازمین کے ساتھ ناجائز اقدامات تنخوائوں کی بندش تنخوائوں سے کٹوتی سمیت دیگر امور میں مداخلت جھوٹے اور من گھڑت بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ مذکورہ آفیسر کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ادکے علاوہ حکام بالا سے سلیم سرپرہ کو فوری طور پر معطل کرکے ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا علاوہ ازیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کی پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ ناجائز اقدامات کی سخت مذمت کی گئی اور مذکورہ ایم ایس کو تبادلہ کرکے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر آفیسر تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں