مستونگ شہر و گردونواح میں پینے کے پانی کے بحران نے شدت اختیار کرلی

جمعرات 22 اپریل 2021 16:48

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) مستونگ شہر و گردونواح میں پینے کے پانی کے بحران نے شدت اختیار کرلی گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں پانی کی فراہم نہ ہونے سے اہل علاقہ نااہل و نالائق پی ایچ ای حکام کی نااہلی کی وجہ رمضان المبارک کے بارکت مہینہ میں بھی پانی کے بوند بوند کیلئے ترس گئے اور پانی کے حصول کیلئے گلیوں میں سرگردان در در کی ٹوکر کانے اور ٹیکر مافیاں کے ہاتھوں لٹنے لگے تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک رمضان المبارک میں بھی مستونگ شہر و گردونواح میں پینے کے پانی بحران دور نہیں ہوسکا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ دنوں سے شہر و گردونواح میں پینے کی پانی کی عدم سپلائی سے اہل علاقہ سخت مشکلات کا شکار ہیں پی ایچ ای کے نااہل حکام کی نااہلی کی وجہ سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہر مہینہ شہر میں ایک دو ہفتے پانی کی سپلائی بند رہتی ہیں جس سے اہل علاقہ سخت مشکلات کا شکار رہتاہیں اور مینگے داموں ٹیکرمافیاں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

مستونگ آماچ کے علاقے میں کروڑوں روپے سے بننے والے سولرانرجی سسٹم ادھے درجن کے قریب واٹرسپلائی اسکیمات سے بھی عوام کو پانی کی سپلائی یقینی نہیں بنائی جاسکی،اتنی خطیر رقم کو کہاں اور کیسے خرچ کیاگیا جس سے عوام کو پانی کی سپلائی یقینی نہیں بنائی جاسکی،مستونگ کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام خصوصا نیب حکام سے آماچ و دیگرعلاقوں میں سولرانرجی سسٹم کے کروڑوں روپے کے اسکیمات کا تحقیقات کرکے زمہ داران کے خلاف کاروائی اور عوام کو پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائیبصورت دیگر عوام پی ایچ ای آفس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہونگے جس تمام زمہ داری ایکسین و پی ایچ ای حکام پر عائدہوگی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں