مستونگ،لیویز فورس کی کارروائی ،بھا ری مقدار میں چر س بر آمد

پیر 14 جون 2021 16:06

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ کا منشیات کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر مستونگ مجیر (ر)محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاالمہنم کی زیر نگرانی رسالدار میجر شاہ محمد زہری کے سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے ان کے گرد گیرا تنگ کردیا، ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ( ر ) الیاس کبزئی اوراسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عطا اٴْلمنیم کے سربرائی میں رسالدار میجر شاہ محمد زہری تحصیلدار محمد اکرم حریفال نائب رسالدار بلال احمد محمد شہی نے لیویز فورس کے ببھاری نفری کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سٴْنگر بائی پاس پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹریلر TLR 535 کے خٴْفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ٹریلر ڈرائیور کوگ گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش لیویز تھانہ ولی خان کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ضلع کو جرائم اور جرائم پیشہ عناصر اور منشیات سے پاک کیاجائیگا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں