مستونگ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کی غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،میجر (ر)محمدالیاس کبزئی

امن و امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام سکورٹی فورسز گشت کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مستونگ

بدھ 11 اگست 2021 16:24

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) ضلع مستونگ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمدالیاس کبزئی کے سربرائی سیکورٹی کے سخت انتظامات،لیویز پولیس و دیگر سیکورٹی فورس کے آفیسران اور بھاری نفری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمدالیاس کبزئی سربرائی و نگرانی میں مستونگ کے مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے بیخ کنی کیلئے داخلی و خارجی راستوں سمیت قومی شاہراوں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی تلاشی و سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

شہر سمیت شاہراوں پر گشت میں غیر معمولی اضافہ کیاگیاہے فورس کے آفیسران و جوانوں کو ہائی الرٹ پر رہنے اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سخت ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمدالیاس کبزئی نے کہاکہ ضلع مستونگ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کی غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اور امن و امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام سکورٹی فورسز گشت کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ امن و امان کی صوتحال میں خلل پیدا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔

اور کسی کو مستونگ میں بدامنی پیلانے کی ہر گزاجازت نہیں دینگے انھوں نے عوام سے بھی اپیل کہ وہ پولیس لیویز اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ مستونگ سے جرائم پیشہ عناصر کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کرکے مستونگ کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں