جشن آزادی کے موقع پرمستونگ میں مختلف مقامات پر تقریبات

منگل 14 اگست 2018 18:12

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے موقع پرمستونگ میں مختلف مقامات پر تقریبات منعقدکی گئیں ۔پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوجس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت مختلف محکموں کے آفیسران اور قبائیلی وسیاسی رہنمائوں کثیرتعدادمیں شرکت کی۔جبکہ ایف سی قلعہ میں بھی پرچم کشائی منعقدکی گئی تقریب میں سرداراسدشاہوانی سردارعبدالقیوم شاہوانی۔

۔سردارشاہ زمان علیزئی سیمت قبائیلی شخصیات نے شرکت کی۔کیڈٹ کالج میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کیاگیا۔پرچم کشائی تقریبات کے علاوہ الیمنٹری کالج مستونگ میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنرقائم لاشاری تھے۔تقریب میں ایس پی مستونگ محمدایوب اچکزئی۔اسسٹنٹ کمشنرمستونگ سہیل احمد۔

اسسٹنٹ کمشنردشت نثارمستوئی۔اسسٹنٹ کمشنرکردگاپ وکیل احمدکاکڑ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمدجان۔سمیت مختلف محکموں کے آفیسران و اساتزہ نے شرکت کی۔تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے تاریخ پر روشنی ڈالی۔اورآخر میں طلباء وطلبات میں انعامات تقسیم کی جس آزادی کے سلسلے میں مستونگ میں دو بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی۔دریں اثناء فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کی تقریب۔

سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی کی شہید کے قبر پر حاضری دی اور سانحہ مستونگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔تقریب میں قبائلی عمائدین، عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین کی شرکت۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں