ڈپٹی کمشنرمستونگ نے ڈسٹرکٹ ایڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 7 جون 2021 19:06

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ضلع مستونگ میں قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیاقومی پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ ایڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمستونگ ڈاکٹر انور گولہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم رئیسانی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نوید بادینی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی فوکل پرسن عبدالسلام زہری ایم ایس ڈی ایچ کیو محمد شعیب مینگل و دیگر بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محندالیاس کبزئی نے محکمہ صحت کے آفیسران کے ہمراہ مستونگ شہر و گردونواح میں مختلف ٹرازت پوائنٹس اور موبائل ٹیموں کو چیک کیا اور انکے کام کا جائزہ لیاجبکہ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے آفیسران کے ہمراہ بس اڈہ میجر چوک سمیت مقامات پر ٹرازٹ پوائنٹس پر بڑی تعداد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس دوران ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس سے ہمارے پھول جیسے معصوم اور پیارے بچے زندگی بھر کے کیلئیمعزور ہوجاتے ہیں اور زندگی بھر دوسروں پر بوج بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو ہرصورت پولیو کے قطرے پلائے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں