کلی ریکی ،نامعلوم چور 2 زمینداروں کے ٹرانسفارمرز کے کوئل نکا ل کر لے گئے

منگل 14 ستمبر 2021 17:28

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) کلی ریکی میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے 2 زمینداروں کے ٹرانسفارمرز کے کوئل نکال کر چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

کلی ریکی کے زمینداروں عبدالباسط اور محمد ہارون کا کہنا ہے کہ اس پہلے بھی دو سال کے دوران ہمارے علاقے سے زرعی ٹیوب ویلوں کے 6 سمرسیبل چوری کئے گئے۔مگر کسی بھی واردات میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔انھوں نے سٹی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ٹرانسفارمر کے کوئل کی چوری میں ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کرکے ہمارے سامان برآمد کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں