ؓنیشنل پارٹی رہنماء میر سکندر خان ملازئی کا مستونگ شہر اور گردونواح میں صفائی کی ابتر صورحال پر تشویش کا اظہار

جمعہ 17 جون 2022 22:15

Aمستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) نیشنل پارٹی کے سئنئر رہنما و سابق ناظم میر سکندر خان ملازئی نے اپنے بیان میں مستونگ شہر اور گردونواح میں صفائی کی ابتر صورحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے مستونگ کو ایک لا وارث ضلع سمجھ کر دانستہ طور پر میونسپل کمیٹی مستونگ سمیت دیگر محکموں میں کرپشن وکمیشن خور مافیاں اور نا اہل آفیسران کو تعینات کرکے عوام کو زلیل کیا جا رہا ہے۔

میر سکندر خان ملازئی نے کہا کہ چیف آفیسر کمیٹی مستونگ کی غفلت و لاپروائی اور نا اہلی کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہیں۔ عوام کا کوِئی پرسان حال نہیں ہے۔شہر میں صفائی کے ناقص صورتحال کے باعث کلی بہرام شہی، کلی خواصام ، محراب روڈ کلی غزگی، عزیز آباد سمیت شہر کے اکثر علاقوں کے گلی کوچوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

۔لیکن شہر کے صفائی اور عوامی شکایات پر متعلقہ نااہل آفیسر توجہ دینے کی زحمت نہیں کرتے ہے حالانکہ شہر کی صفائی ستھرائی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے میونسپل کمیٹی کو ہر چند ماہ بعد کروڑوں روپے کی فنڈز ملنے کے باوجود مزکورہ فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن و لوٹ مار کی نزر کی جا رہی ہے۔لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

میر سکندر خان ملازئی نے کہا کہ موجودہ نا اہل چیف آفیسر کی وجہ سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے ساتھ میونسپل کمیٹی کے ضیف العمر پنشنر ملازمین کو بھی اپنی پنشن کی وصولی سے بھی محروم کر کے خوار و زلیل کیا جا رہا ہے۔جب بھی پنشنرز اپنے پنشن کے حصول کے لیے متعلقہ آفیسر کے دفتر جاتے ہیں تو انکے ساتھ انتہائی نا شائستہ رویہ اختیار کر کے دفتر سے دھکہ دے کر نکال دیتے ہے۔

جوکہ باعث افسوس اور باعث شرم کا مقام ہے۔میر سکندر خان ملازئی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کے ناہلی کا اندازہ سے اس بخوبی لگایا جاتا ہے کہ میونسپل کمیٹی تحصیل دشت کے سابق چیف آفیسر جو دو سال پہلے اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو چکی ہے۔لیکن انکو غیر قانونی و خود ساختہ طور پر میونسپل کمیٹی میں غیر اعلامیہ طور پر مسلط کر کے نہ صرف اختیارات و مراعات سونپ دی ہے بلکہ ایس ڈی او کا کمرہ بھی انکے لیے الاٹ کر دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر کے یہ نا قابل یقین عمل محکمہ بلدیات کے حکام بالا کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔میر سکندر خان ملازئی نے کہا ایم پی اے مستونگ سے اپیل ہے کہ مستونگ پر رحم کھا کر اس نا لائق چیف آفیسر میونسپل مستونگ سے عوام کو نجات دلا کر فوری طور پر تبادلہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں