محکمہ صحت کے ملازمین اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ

ہوئے ڈسٹرکٹ مستونگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

بدھ 20 مارچ 2024 19:55

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم کی زیر صدارت انکے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر مختیارگچکی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ریاض مینگل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نثار بلوچ، ڈپٹی کمشنر آفس کے فوکل پرسن عبدالحفیظ و دیگر موجود تھی.

اجلاس میں ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام مراکز صحت اور ان میں تعینات ڈاکٹرز و اسٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈسٹرکٹ مستونگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اہم فیصلے کیئے گئی. اجلاس میں سابقہ ڈی ایچ سی اجلاس کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی. ڈی ایچ سی ممبران نے اپنے اپنے مسائل کمیٹی میں پیش کیی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم نے کہاکہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے اور یہ لوگوں کا بنیادی حق ہے محکمہ صحت کا کردار بہت اہم ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ مستونگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات میسر ہوں اور ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکے اجلاس میں ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کا بھی فیصلہ کیاگیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں