یو نیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ما ہ میں کر دیا جا ئے گا‘یاسر ہمایوں سرفراز

منگل 13 اکتوبر 2020 14:46

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) صو بائی وزیر ہا ئر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ما ہ میں کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو درپیش تما م مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

آئندہ چند رو زمیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں یو نیورسٹی آف میانوالی کے رولز ریگو لیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا ئ و طالبات کی رجسٹریشن یو نیورسٹی آف سرگودہا سے ہے ان کو ڈگری کا اجرائ بھی یو نیورسٹی آف سرگودہا کر ے گی۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب نے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ، وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شا ہد منیر، رجسٹرار ڈاکٹر تو قیر وڑائچ،ا ے ڈی سی جی میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر کالجز سرگودہا ڈویڑن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔اس موقع پر لیکچرار یو نیورسٹی مسعود افضل اور یو نیورسٹی طلبائ نے انہیں ٹیچرز اور طلبا ئ کے مسائل سے آگا ہ کیا۔

وزیر ہا ئر ایجو کیشن نے تما م مسائل کے جلد حل کی یقین دہا نی کر وائی۔بعد ازاں وزیر ہا ئر ایجو کیشن پنجاب راجہ یا سر ہمایوں سرفراز نے یو نیورسٹی آف میانوالی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر اکیڈمک بلا ک کا معائنہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کا بھی دورہ کیا اورکالج میں صفائی کے معیار کو سراہا۔وزیر ہا ئر ایجو کیشن پنجاب نے ڈی سی آفس کمیٹی روم ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔جس میں تمام محکموں کے سربراہ شامل تھے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں