میانوالی میں کورونا کے 2مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں زندگی کی بازی ہار گئی

پیر 26 اکتوبر 2020 14:59

میانوالی میں کورونا کے 2مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں زندگی کی بازی ہار گئی
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) میانوالی میں کورونا کے 2مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں ذندگی کی بازی ہار گئی تفصیلات کے مطابق میانوالی شہر کے مشہور علاقہ وانڈھی گھنڈ والی کا رہائشی محمد اسلم کو چند روز قبل ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میں داخل کرایا گیاجو کورونا کے مرض میں مبتلا تھا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر کورونا کے مریض کو کورونا کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جو کورونا کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ نواحی تحصیل پپلاں کا رہائشی کورونا وائرس میں مبتلا مریض بھی ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میانوالی میں دم توڑ گیا دونوں مریضوں کی نماز جنازہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ایس۔او۔پیز کے تحت اپنے اپنے آبائی قبرستانوں میں تدفین کر دی گئی یکے بعد دیگرے کورونا سے 2اموات سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا سکتا ہے اور لوگوں نے ایس۔او۔پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں