پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی پپلاں میں کارروائی

جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں تیار شدہ بوتلیں پکڑ کر تلف کر دیں ،کارخانہ مالک کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 جون 2022 16:40

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے پپلاں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں تیار شدہ بوتلیں پکڑ کر تلف کر دیں کارخانہ مالک رانا محمد عمران کے خلاف پرچہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈاریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن کی نگرانی میں پپلاں تحصیل کے انچارج محمد عادل زمان اعوان فوڈ سیفٹی آفیسر اورفوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوہ نور ٹاون پپلاں میں واپڈا پاور ہاوس چوک کے قریب قام جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو مختلف برانڈز کے جوس کی ہزاروں بوتلیں پکڑ لیں جب جوس تیار کرنے والی فیکٹری کے کاغزات چیک کیے گے تو کوی لیگل کاغز فراہم نہ ہو سکے اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عادل زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیار شدہ جوس کے مختلف برانڈز کو چیک کیا گیا ہے جو جعلی ثابت ہوئے ہیں کارخانہ میں جعلی جوس تیار کر کے بوتلوں پر سٹکر لگا کر مختلف اضلاع میں سپلای کی جاتی تھی اور گزشتہ دو ماہ سے یہ مذموم دھندہ شروع کیا ہوا تھا کارخانہ اور سٹور سے پکڑے گے مختلف برانڈز کے سٹکرز پر ملتان لاہور اور دیگر شہروں کے پتے درج ہیں انہوں نے کہا کہ جوس کی شکل میں یہ کیمیکل سے تیار شدہ زہر لوگوں کو پلایا جارہا تھا اس لیے تمام جوس کے پیکٹ موقع پر ہی تکلف کر کے فیکٹری مالک رانا محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں