پپلاں،شہبازشریف کی بحالی کی خوشی میں سینکڑوں افراد کی ریلی

جمعرات 2 اپریل 2009 15:20

پپلاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل ۔2009ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی بحالی کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ن دوآبہ ،مسلم لیگ یوتھ ونگ اور انجمن تاجران کے صدور ملک اصغر خان بھمب اورراؤ محمد اشرف کی قیادت میں ریلی سینکڑوں افراد کی ریلی میں شرکت اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ریلی ریلوے پھاٹک دوآبہ سے شروع ہوئی جو تاریخی شیر شاہ سوری روڈ سے ہوتی دربار بابا سید جیون شاہ پرپہنچی جہاں مٹھائیاں تقسیام کی گئیں ریلی کے شرکاء میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے علاوہ ازیں دکانداروں سمیت سینکڑوں افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کی اور پورے شہر کاچکر لگایا اوربھنگڑے ڈالے دریں اثناء ن لیگ کے ایم پی اے ملک محمد فیروز جوئیہ کے ڈیرہ پرجشن کاسماں رہا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر ملک فیروز جوئیہ کے والد اوربزرگ مسلم لیگی سابق ایم پی اے ملک غلام شبیر جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے قائدین میاں نوازشریف میاں شہبازشریف اورپاکستان مسلم لیگ کے ورکروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں شہبازشریف کی بحالی سے آزاد اورخود مختار عدلیہ کے وقار میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور انصاف کی فتح ہوئی ہے تاریخی نوعیت کے اس فیصلہ سے سولہ کروڑ عوام کے دل کی ترجمانی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں