ملک میں فری اینڈ فیئرالیکشن اسٹیبلشمنٹ کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہیں‘سینیٹر محمد طاہر بزنجو

پیر 24 جنوری 2022 14:21

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) نیشنل پارٹی کے سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا کہ ملک میں بزورطاقت زبردستی صدارتی نظام نافذکرنے کی کوشش کی گئی تو چھوٹے صوبوں کی طرف سے شدید ردعمل آئے گا اورآئینی اور قانونی ماہرین کی بھی رائے کہ ایمرجینسی نافز کرنے کی صورت میں بھی مٴْلک میں صدارتی نظام نا ممکن ہے ملک کیلئہ وفاقی پارلیمانی نظام ہی سب سے بہترہے لیکن جب تک سندھ کے لائق وکلئء اور پنجاب کے لائق ججز موجود ہیں تو سب کچھ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر نیشنل پارٹی محمد اکرم دشتی اورنیشنل پارٹی پنجاب کے صدر محمد ایوب ملک میاں محمد نواز سالار نائب صدر پنجاب ئور سیف اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر میانوالی کے ہمراہ پپلاں بار کے سابق صدرملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر دئیے گئے استقبالیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوء کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر محمدطاہر بزنجو نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فری اینڈ فیئرالیکشن ایسٹیبلشمنٹ کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہیں اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک پنجاب کے عوام خودوڈیروں, سرداروں,نوابوں جاگیرداروں اور قیام پاکستان سیلیکر آج تک ہر دور حکومت میں اقتدارمیں آنیوالوں کے خلاف اٹھ کر اپنی بالا دستی قائم نہیں کرتے۔

سابق صدر پپلاں بار ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ نے نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور پنجاب کی قیادت کیاعزاز میں استقبالیہ دیا جو پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تحصیل پپلاں کے دورہ پر آئے۔ استقبالیہ تقریب میں صدر پپلاں بار شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ,سابق صدر پپلاں بار سردار سمیع اللہ خان رانا اسامہ ایڈووکیٹ آغا عبدالستار جمیل احمد کے علاوہ علاقہ کے معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔

استقبالیہ تقریب سے میزبان سابق صدر پپلاں بار ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوء نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور صوبائی قیادت کو ویلکم کرتے ہوء انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے جمہوریت کے قیام اور اقتدار کو نچلی سطح تک عام طبقہ میں لانے کی کوششوں اور جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیاسینیٹر محمد اکرم دشتی صوبائی صدر پنجاب محمد ایوب ملک میاں محمد نواز سالار اور ضلعی صدر سیف اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر میانوالی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اورنیشنل پارٹی کی جدوجہد اورپارٹی منشور کے متعلق تفصیلی گفتگو کی مقررین نے میزبان اور معززین علاقہ کا عزت افزائی پر سب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور شرکاء کے اعزازمیں میزبان ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ کی طرف سے پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں