تدریسی طریقہ کار اور انتظامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اساتذہ کے چار روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 21:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) تعلیم کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم اے آر سی کے زیر اہتمام تدریسی طریقہ کار اور انتظامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اساتذہ کے چار روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے جوائنٹ سیکرٹری رفیق طاہر نے کورس کے شرکاء کو پاکستان میں سرکاری سکولوں میں سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کی جانی والی اصلاحات پر بریفنگ دی۔

اے آر سی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حکومت قطر کے عالمی پروگرام تعلیم سب سے بالاتر کے ذیلی پروگرام ’’ایک بچے کو تعلیم دیں‘‘ کے تحت ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیم کے حق سے محروم بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 10 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد طلباء میں ادائیگی کے طریقہ اور سیکھنے کے بنیادی طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں تحقیق کے طریقہ، دیہات میں تعلیمی کمیٹیوں کے قیام اور سکولوں کے ترقیاتی منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں اے آر سی کے نمائندہ ڈاکٹر طارق چیمہ نے ادارہ کی کارکردگی، اہداف اور کام کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

تربیتی ورکشاپ میں وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری رفیق طاہر، پاکستان میں اے آر سی کے نمائندہ ڈاکٹر طارق چیمہ، وفاقی وزارت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی کھرل، این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب الله، بی ای سی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر یاسمین، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نابیگہ نجیب، ریسرچ آفیسر نادیہ خان اور اے آر سی کے قومی پروگرام منیجر واحد گل نے بھی شرکت کی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں