نیٹوسپلائی کی بند ش پرتمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں، سردار محمد سبطین خان، قوم کبھی ڈرون حملے برداشت نہیں کرے گی، کوئی کریڈٹ لینے کے چکر میں ہیں نہ ہی ہمارا یہ اقدام سیاسی فائدے کیلئے ہے، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 26 نومبر 2013 20:10

پپلاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیٹو سپلائی روکنے کا قدام کر کے اپنے ملک کے عوام کی خواہشات پر عمل کیا ہے اور احتجاج کرنا ہمارا حق ہے یہ حملے ہماری ملکی خود مختاری پرحملے ہیں اور پاکستانی قوم کبھی بھی ڈرون حملے برداشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف ،ڈپٹی پارلیمانی و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سردار محمد سبطین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ڈرون حملے بند کر دے تو نیٹو سپلائی چلتی رہے گی پاکستان تحریک انصاف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہمارے منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اے پی سی میں پاکستان کی تمام جماعتوں نے بھر پور مینڈیٹ دیا کہ وہ امریکہ سے ڈرون حملے بند کروائیں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ڈرون حملے بند ہوں لیکن ہمارے وزیر اعظم ڈرون حملے بند کرانے میں ناکام رہے نیٹو سپلائی بند کرنے کا قدام تو وزیر اعظم پاکستان اور حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے اس لئے ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں تاکہ اس پر ایکشن لیکر کر وفاقی حکومت امریکہ پر اپنا دباؤ بڑھائے ہم نہ تو کوئی کریڈٹ لینے کے چکر میں ہیں نہ ہی ہمارا یہ اقدام سیاسی فائدے کیلئے ہے یہ ملکی خود مختاری پر حملے ہیں جو قطعا ًبرداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے پی کے میں رہتا تھا تو اگر تھوڑا سے پیچھے جائیں تو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا جو واقعہ ہو اور وہ امریکی کارروائی میں مارا گیا وہ کیسے یہاں رہ رہا تھا اور یہ کس کی کمزوری تھی انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور ڈرون حملے رکوانے کے لیئے حکومت اور امریکہ پر دباؤ بڑھائیں سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک بھارت دھڑا دھڑ ڈیم بنا رہا ہے اور پاکستان کا پانی تک بند کر رکھا ہے لیکن ہم ایک ایٹمی قوت ہوتے ہوئے امریکہ کے ڈرون حملے نہیں رکوا سکتے اور حکومت امریکہ سے خوفزدہ ہے۔

ہم حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن جس طرح تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے اے پی سی میں حکومت اور وزیر اعظم کو بھر پور مینڈیٹ دیا گیا ان پر عمل نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ہم مڈ ٹرم الیکشن چاہتے ہیں اور نہ ہی ہمارے قائد عمران خان نے کبھی دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اگر ہم نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیئے کچھ حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ پورا کیوں نہیں کیا گیا اب حکومت پنجاب بلداتی الیکشن میں بھی دوبارہ دھاندلی کے پروگرام بنا چکی ہے لیکن پا کستان تحریک انصاف اب حکومت کو من مرضی نہیں کرنے دے گی اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد اب جس طرح انتظامیہ کے ساتھ مل کر نئی وارڈ بندیاں کی جارہی ہیں یہ بھی حکومت پنجاب کی دھاندلی کی کوش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں