پپلاں بار کے وکلاء کی طرف سے خاتم النبین کی شان میں انڈیا میں کی جانیوالی گستاخانہ حرکت پرشدیداحتجاج اور ہڑتال

جمعرات 9 جون 2022 14:25

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) پپلاں بار کے وکلاء کی طرف سے خاتم النبین رحمت العالمین کی شان میں انڈیا میں کی جانیوالی گستاخانہ حرکت پرشدیداحتجاج اور ہڑتال ۔صدرپپلاں بارشیخ سجاداحمد ایڈووکیٹ اورجنرل سیکریٹری پپلاں بارکی طرف سے مکمل ہڑتال کیاعلان پرتمام وکلاء نے مکمل ہڑتال کردی اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

پپلاں بار کے وکلاء کا بار روم جوڈیشل کمپلیکس ہرنولی سے کتبے اور پوسٹر اٹھا کر باہر ایم ایم روڈ پر شدید احتجاج کے لیے آ گئے اورانڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پپلاں بار شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے کہا کہ ھمارے پیارے نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ہماری جانیں بھی ناموس رسالت پرقربان ہیں اورجس نے بھی اس طرح کی ناپاک جسارت کی اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

وکلاء نے حکومت وقت سے بھرپور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو عالمی سطح پراٹھائیں اپنی دوستیاں انڈیا سے ختم کریں اورانڈیا کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس گستاخی پر سراپاء احتجاج ہیں اس لیے فوری طور پر زمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں