محکمہ صحت پنجاب میں 11 سال قبل مختلف سکیلز میں ترقی یاب ملازمین سے ترقیاں اور تنخواہیں واپس کرنیکا حکمنامہ جاری

بدھ 22 جون 2022 23:47

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) محکمہ صحت پنجاب میں 11 سال پہلے مختلف سکیلز میں ترقی یاب ملازمین پر ظلم کی تلوار لٹک گئی ترقیاں اور لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا حکمنامہ جاری ملازمین سراپا احتجاج معلوم ہوا ہے کہ ڈائیریکٹر جنرل پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے تحت محکمہ صحت پنجاب میں گیارہ سال پہلے سے بھکر لیہ میانوالی خوشاب لاہور سرگودھا پنڈی و صوبہ بھر میں پیرا میڈیکس سٹاف کو مختلف سکیلز میں دی گء ترقیاں اور اپ گریڈیشن پنجاب بھر میں ( 24 نومبر 2011 سے پروموشن و اپ گریڈیشن پالیسی) ڈائیریکٹر جنرل پنجاب نے فی الفور منسوخ کر دی ہیں اور ملازمین سے ریکوری کرنے کا کہا ہے مگر جس پر کء اضلاع کے سی ای او ہیلتھ نے عمل نہیں کیا اس پر ملازمین کا موقف ہے کہ یہ سراسر ظلم ہے گیارہ سال کی لی گئی تنخواہیں فی بندہ لاکھوں روپے کی ریکوری نہیں کرا سکتا اور نہ ہم اس کے متحمل ہو سکتے ہیں ہم اپنے اضلاع کی یونین کے تحت احتجاج بھی کریں گے اور ملازمین کورٹ میں بھی جائیں گے جبکہ کء ایک اضلاع میں عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے کورونا میں یہی ملازمین فرنٹ لائن پہ کام کر چکے ہیں جس کا انہیں یہ برا صلہ دیا جارہا ہی

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں