کمشنرسرگودہاڈاکٹر ارشاداحمد کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میانوالی کااچانک دورہ

ڈی ایچ کیوٹراما سنٹرکلینیکل لیب، سٹی سکین سنٹر،ایکسرے یو نٹ اوردیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا کمشنر سرگودھا کی ویٹنگ ایریا میں موجود ٹوٹے ئے بنچوں پراظہار خفگی ،ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کوادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 13 اگست 2022 12:27

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) کمشنرسرگودہاڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد کا ڈپٹی کمشنر میانوالی محمدعمیرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میانوالی کااچانک دورہ۔سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرامیراحمد خان اورایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرمحمدسعید شیخ بھی اس موقع پرہسپتال میں موجود تھے۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ڈی ایچ کیوٹراما سنٹرکلینیکل لیب، سٹی سکین سنٹر،ایکسرے یو نٹ اوردیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے کلینیکل لیب کے نظام اور سروسزکو سراہا۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے اس موقع پرایم ایس کوہدایت کی کہ ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کوادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ویٹنگ ایریا میں موجود ٹوٹے ہو ئے بنچوں پرخفگی کااظہارکیا اورانہیں فوری تبدیل کروانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہاڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایمر جنسی میں مریضوں کی عیادت بھی کی اورن سے ہسپتال میں علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخ محمد سعید احمد نے کمشنر سرگودہا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دستیاب علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اورہسپتال کو درپیش مشکلات و مسائل سے بھی آگاہ کیا کہ عوام الناس کوعلا ج معالجہ کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی حکو مت پنجاب کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ سے ادویات کی فراہمی سے متعلق میٹنگ کرکے لوگوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ اس سلسلہ میں ہمہ وقت مستعد رہے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے معیار پربھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں