بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی سرگودھا ریجن کے حلقہ این 89 میانوالی سے دوسری مرتبہ جمع کروادیئے گئے

اتوار 24 دسمبر 2023 19:40

سرگودھا/میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی سرگودھا ریجن کے حلقہ این 89 میانوالی سے دوسری مرتبہ بھی جمع کروادیئے گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیازی کے کاغزات نامزدگی بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے سرگودھا ریجن کے ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 89 میانوالی کے پاس جمع کروائے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال عمر بودلہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی معطل ہوگا اور عمران خان الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس ملے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں