کوٹ غلام محمد ریلوے پھاٹک پر چنگ چی رکشا اور کار میں تصادم‘ 6 افراد زخمی

بدھ 17 ستمبر 2014 14:08

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد ریلوے پھاٹک پر چنگ چی رکشا اور کار میں تصادم‘ چنگ چی رکشے میں سوار 6 افراد شدید زخمی‘ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کار ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے اور کار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تھانہ پر کھڑا کردیا ہے‘ زخمیوں میں پاورو بھیل‘ دائی بھیل‘ ڈھولو بھیل‘ چنگ چی ڈرائیور متارو خاصخیلی‘ ترجان بھیل اور کار ڈرائیور لکھارام مینگھواڑ شامل ہے جبکہ کار کا اگلا حصہ متاثر ہوا ہے اور چنگ چی رکشا تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں