پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران متعلقہ افسران کی کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص

جمعہ 4 فروری 2022 23:38

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران متعلقہ افسران کی کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی مہم کے دوران جو بھی فوکل پرسن، یوسی ایم او، تعلقہ یا ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پا رہے انہیں وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہم مستقبل کے معماروں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے .ان خیالات کااظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید مشتاق شاہ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس سمیت دیگر افسران سے 28 فرروری سے 04 مارچ تک ہونے والی انسداد پولیو مھم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے بچوں کو قطرے انکی دہلیز پر پلائے جائیں دیہاتوں میں بچوں کو اوطاقوں پر قطرے پلانے کی روایت کو ختم کر کے والی نٹییرس اور اوطاق سسٹم کو زیرو پر لایا جائی, منتجب کی گئی یونین کونسل میں مھم کے دوران میل کی جگھ پر فیمیلز کومقررکیا جائی. ڈپٹی کمشنر نہ کہا کے کلسٹر کا پورہ ہفتہ مختیار کار، اسسٹنٹ کمشنران اور میں خود فیلڈ میں نکلوں گا کسی بھی متعلقہ افسراں کی کوتاہی محسوس کی گئی ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کے مائیکرو پلان کو بہترانداز میں بنایا جائے تاکہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور نیو برن بچے سمیت پانچھ سال تک کا کوئی بھی بچہ مھم کے دوران قطرے پلانے نے سے رہنے نہ پائے

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں