کو ٹ غلام محمد میں اساتذہ برادری کا بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 14 اکتوبر 2014 13:28

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد میں اساتذہ برادری کا بااثر وڈیرے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد تعلقہ کے 2 پرائمری استاد محمد سلیمان بھنبھرو اور غلام حسین سینھڑو کو علاقے کے بااثر وڈیرے اور پی پی پی رہنما محمد خان بھرگڑی اور اس کے بیٹوں کی جانب سے جھوٹے کیسوں میں پھنسانے اور مسلسل ہراساں کرنے کے خلاف پریس کلب کوٹ غلام محمد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت محمد امین سموں‘ مظفر سانسی‘ بشیر قائم خانی‘ علی خان خاصخیلی اور متاثرہ اساتذہ محمد سلیمان سینھڑو اور غلام حسین سینھڑو نے کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں