کوٹ غلام محمد تھانے کے سامنے سے زرگر کی موٹر سائیکل چور ی

پیر 17 نومبر 2014 14:02

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) کوٹ غلام محمد تھانے کے سامنے سے بلال زرگر سونارا کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لاک توڑ کر لے کر فرار ہوگئے‘ واقعہ کی اطلاع تھانے کو دی گئی‘ موٹر سائیکل سی ڈی 70 بتائی جاتی ہی جس کی تلاش جاری ہے تاحال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا سراغ نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

- واضح رہے کہ آئے دن موٹر سائیکل چوریوں کے باعث شہر وآس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس جیسی فضا چھائی ہوئی ے‘ بلال زرگر سونارے کی موٹر سائیکل پولیس تھانے کے سامنے سے نامعلوم چور دیدہ دلیری سے چوری کرنے کے بعد فرار ہوگئے‘ پولیس خاموش تماشائی بن کر تماشا دیکھ رہی ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں