کوٹ غلام محمد ، شوہر نے اپنی بیوی کو چھری سے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:15

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد کے قریب شوہر نے اپنی بیوی کو چھری سے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا جبکہ قتل کرنے کے بعد شوہر تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کردی جبکہ واقعہ کا کیس داخل نہیں ہوسکا ہے، تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے نزدیک ڈینگان بھرگڑی تھانے کی حدود میں گوٹھ اچار سولنگی میں کپڑے دیر سے دھونے پر شاہ محمد عرف شاہ بخش سولنگی نے طیش میں آکر چھری کے وار کرکے اپنی بیوی 22 سالہ نوجوان روبینہ سولنگی کو بیددری سے قتل کرنے کے بعد خود تھانہ پیش ہوکر گرفتاری پیش کردی ہے جبکہ ڈینگان تھانے میں لاک اپ نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کو تھانہ کوٹ غلام محمد کے لاک اپ میں رکھا گیا ہے جبکہ تعلقہ اسپتال کوٹ غلام محمد میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال میرپور خاص بھیجی گئی ہے جبکہ روبینہ سولنگی کے قتل کا واقعہ سے اسے گھر میں کہرام مچ گیا اور عید کی خوشیاں ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی ہیں جبکہ آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں