صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ کی میرپورخاص کھپرو روڈ پر مسافر بس حادثے کے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) میرپورخاص میں کھپرو روڈ پر مسافر بس حادثہ پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی میئر میرپورخاص سے رابطہ اور انہیں ہدایت دی کہ حادثے میں زخمی افراد کو مکمل بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ڈپٹی میئر خود اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت اور علاج معالجے کے انتظامات کی نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہوا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے حادثے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے،ایسے حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے،۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں