آنے والے سالوں میں سیاحت کا آزادکشمیر کی معاشی خودکفالت اور اقتصادی ترقی سب سے اہم کردار ہو گا،سردار مسعود خان

آرکیالوجیکل سائنس کو بہتر ترقی دیکر ہم معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کر سکتے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے آزادکشمیر کی معیشت میں ایک انقلابی تبدیلی آئیگی ،صدر آزا د کشمیر

جمعہ 4 جنوری 2019 17:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں سیاحت کا آزادکشمیر کی معاشی خودکفالت اور اقتصادی ترقی سب سے اہم کردار ہو گا۔ اثار قدیمہ، درگاہوں اور خانقاہوں اور سیاحت کا باہم گہرا تعلق ہے اور ان تمام شعبوں کو ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس سے سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ اپنے تاریخی اور تہذیبی ورثے کو محفوظ کیا جائے اور سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ اپنے تاریخی اور تہذیبی ورثے کو محفوظ کیا جائے اور سیاحت کو فروغ دیکر ریاست کی ترقی اور خوشحالی کی مطلوبہ ہدف اور منزل حاصل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میر پور میں آزادجموں وکشمیر کے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کی طرف سے تین روزہ آرکیالوجی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن ، آزادکشمیر کی سیکرٹری سیاحت، آثار قدیمہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مدحت شہزاد، سابق سفیر عارف کمال اور ڈاکٹر رخسانہ خان نے بھی خطاب کیا۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ محکمہ کی سیکرٹری مدحت شہزاد کی اس اہم موضوع پر کانفرنس کرانے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جہاں اپنے شاندار آب و ہوا اور قدرتی حسن سے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا وہاں قدیم تاریخ اور صدیوں پرانے تہذیب و تمدن کی حامل ریاست بھی جس میں آج بھی بے شمار تاریخی عمارات، مذہبی مقامات اور روحانی شخصیات سے منسوب درسگاہیں ، خانقاہیں ، مندر اور ٹمپل ہیں جن کی زیارت اور سیاحت کے لئے دور دور سے لوگ کھینچے چلے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی ورثے کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آرکیالوجیکل سائنس کو بہتر ترقی دیکر ہم معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس عظیم منصوبے سے آزادکشمیر کی معیشت میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت پن بجلی کے میگا پراجیکٹس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کو باہم ملانے والی شاہرات اور میر پور ایک بڑے صنعتی زون کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے خطہ میں کئی تہذیبیں گزری ہیں لیکن بدقسمتی سے ان تہذیبوں کے آثار اور تاریخ کو محفوظ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں