رمضان المبارک اخوت ،رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی مثالیں قائم کرتا ہے،راجہ محمد رفیق

منگل 28 مارچ 2023 14:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) سابق کوآرڈینٹر برائے وزیراعظم راجہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتا ہے ۔ اس مقدس ماہ میں غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھا جا ئے ۔ رمضان المبارک اخوت ،رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی مثالیں قائم کرتا ہے ۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کے آگے سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چا ہیے ۔

کاروباری لوگ اس ماہ میں کم سے کم منافع کمائیں ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ اس ماہ مقدس کے صدقے ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے اور تمام مسلمانوں پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔راجہ رفیق نے کہا تاجر برادری اس ماہ مقدس میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریداروں کو اشیاء مہیا کریں ۔

اس ماہ میں جتنا بھی ہو سکے مناسب ریٹ کا تعین کیا جا ئے ۔ نیکیاں سمیٹنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا سنہری موقع اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو رمضان المبارک کا مقدس ماہ میں دیا ہے ۔ اس بابرکت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے اس مبارک ماہ میں ہر نیکی کا ثواب کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔مخیر حضرات اپنے ارد گرد غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں