الیکشن ہر حال میں ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حلقہ بھمبر کی غیور عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا‘ میری پی ٹی آئی میں جانے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہے

امیدوار اسمبلی حلقہ7بھمبر راجہ محمد امتیاز خان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 مئی 2016 14:22

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) امیدوار اسمبلی حلقہ7بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ الیکشن ہر حال میں ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حلقہ بھمبر کی غیور عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا، میری پی ٹی آئی میں جانے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہے کسی بھی جماعت میں جانے سے پہلے حلقہ کی عوام کے ساتھ مشاورت کروں گا میرا سیاست کے میدان میں آنا صرف عوام کی خدمت ہے عوام کو طفل تسلیاں دینے والوں کو اب الیکشن میں ناکامی کا سامنا ہو گا جو بات عوام سے کروں گا اس کوپورا کرنے کی کوشش کروں گا حلقہ کی عوام کی خدمت کیلے میں ہر وقت حاضر ہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ7بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھمبر کی عوام پر دودہائیوں سے مسلط ٹولہ نے عوام کو مسائل کی گرداب میں مبتلا کر دیا ہے مسلط ٹولے کو عوام کے مسائل سے کوئی دل چسبی نہیں ماسوائے اپنی جیبیں بھرنے کے ، بھمبر کی غیور عوام آئے روز میرے قافلہ میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور طرح طرح کی بولیاں بول رہے ہیں میری پہلی ترجیح عوام کے مسائل اور نوجوان نسل کو میرٹ پر ملازمتیں دلوانا ہے حلقہ بھمبر میں جو بھی کام ہو گا وہ حلقہ کی غیور عوام کی مشاورت سے ہو گا میں نے 19مئی کو کسی کا استقبال نہیں کرنا میرے لیے حلقہ کی عوام قابل احترام ہے جس طرح حلقہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے انشااللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا ہم شریف لوگ ہیں اور شرافت پسند ہیں اگر کسی نے میرے کارکنان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھی اچھی طرح جانتے ہیں عوام کی خدمت کیلے برطانیہ کی عیش و عشرت کو ترک کر کے آیا ہوں عوام کی خدمت کیلے میرے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں