کشمیر پریس کلب جاتلاں کے ممبر چوہدری انصر حسین آف جبی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:57

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء )کشمیر پریس کلب جاتلاں کے ممبر چوہدری انصر حسین آف جبی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گی نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سمیت انجمن تاجراں جاتلاں ہیڈ، جاتلاں بازار، وکلا ، صحافیوں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ادھر مرحومہ کی وفات پر کشمیر پریس کلب جاتلاں میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاسر لطیف منعقد ہوا جس میں سابق صدر محمود احمد، سابق صدر پرویز اقبال ، آزاد کشمیر یونین آف جنرنلسٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ظفری ، ڈاکٹر فیاض مغل ، عارف چوہان ،رزاق مغل ، حاجی شاہد اقبال ، شہزاد جمال ، راجہ بشارت، کامران لطیف، چوہدری بشارت ، عمیر ساجد ، ساجد الرحمن ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گی اور چوہدری انصر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا -

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں