ّبااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں اور تشدد کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 اکتوبر 2023 20:20

Oسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) میر پور ماتھیلو کے نواحی گاؤں کے رہائشی مشوری برادری سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد ، مائی راحب خاتون ، میر ہزار ، منٹھار ، نثار و دیگر نے برادری کے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں اور تشدد کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریباز ی کی مظاہرین کاکہنا تھا کہ برادری کے جوابدار آزاد علی ، مراد ، اللہ ڈتو ، بشیر ، غفار و دیگر نے ہمارے گھر پر حملہ کیا اور مزحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا ، مظاہرین نے بتایا کہ چند روز قبل جوابدار مراد مشوری ہمارے عزیز نثار احمد کی بیوی رحیماں خاتون کو بھی زبردستی اٹھا کر لے گیا ہے شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس بھی کچھ نہیں کررہی ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں