جاتلاں،آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے، چوہدری عبد العزیز

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:07

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) عوام کی خدمت میرا مشن ہے حلقہ کی عوام کو کسی کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا، طرح طرح کی باتیں کرنے والوں کو الیکشن میں دال اور آٹے کا بھاو معلوم ہو جائیگا حلقہ کی غیور عوام کے بھر پور تعاون سے الیکشن میں حصہ لوں گا مرکزی قائدین پر مکمل اعتماد ہے وہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ کا فیصلہ کریں گے ہوائی باتیں کرنے والوں نے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی دلچسبی نہیں لی آج بھی حلقہ کھڑی مسائل کی دلدل میں ہے اللہ کے فضل و کرم سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر کھڑی شریف کے مسائل حل کروں گا جو بات کرتا ہوں اس کو پورا کرنا بھی جانتا ہوں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین ٹکٹ کا جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہو چاہے میرا ذاتی کسی سے کوئی اختلاف نہیں مرکزی قائدین جو فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھڑی شریف چوہدری عبدالعزیز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں سے عوام اچھی طرح واقف ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے مجاور وزیر اعظم نے حلقہ کھڑی شریف میں کوئی تعلیمی پیکج نہیں دیا بلکے اس حلقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے کرپشن کرنے والوں کا انشااللہ مسلم لیگ ن کے دور میں احتساب ہو گا اپنی جیبیں بھرنے سے تعمیر و ترقی نہیں ہوتی تعمیر و ترقی کے کام عوام کو نظر آنے چائیں میں حلقہ کی عوام کے مسائل سے با خوبی اگاہ ہوں انشااللہ کامیاب ہو کر عوامی مسائل بھی حل کروں گا اور نوجوان نسل کو میرٹ پر ملازمتیں بھی دلواں گا آج حلقہ کھڑی شریف سمیت آزاد کشمیر بھر کے تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لیکر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جو کے نوجوان نسل کے ساتھ نا انصافی ہے چوہدری عبدالعزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف کی ہر یونین کونسل سے مکمل سپوٹ ہے عوام تعلیم یافتہ اور مسائل حل کرنے والے لیڈر کو پسند کرتی ہے حلقہ کی عوام کی خدمت کیلے ہر وقت حاضر ہوں جو بھی حلقہ کی عوام سے واعدہ کروں گا وہ آخری دم تک پورا کرنے کی کوشش کروں گا الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین دیکھیں گے کہ حلقہ کھڑی شریف کی غیور عوام کس کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جس طرح پاکستان میں تعمیر وترقی کے جال بچھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اللہ کے فضل و کرم سے اور حلقہ کھڑی شریف کی عوام کی دعاوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کھڑی شریف میں تعمیر و ترقی کے کام کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں گا ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا اور کامیاب ہو کر کھڑی شریف کی سیٹ مرکزی قائدین کو بطور تحفہ پیش کروں گا انھوں نے کہا کہ ضلع میرپور کی سیٹوں پر دوسرے اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کرنا نا قابل برداشت ہے حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہے اور مسٹ یونیورسٹی اور میڈیکل کالج میں میرپور کا کوٹہ زیادہ سے زیادہ ہو نا چاہے کیونکہ میرپور کی عوام کا حق زیادہ ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں